صدر اوباما نے اکتیس اگست تک عراق میں امریکہ کا جنگی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں ایک تقریب کے دوران امریکہ کے صدر اوباما نے عراق کے لیے نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ واضح کرتے ہیں کہ اکتیس اگست تک عراق میں جنگی آپریشن ختم ہوجائے گا۔ ہم نے وعدہ کیا تھا جسے پورا کررہے ہیں۔ اگلے ماہ عراق میں فوجی مشن تبدیل ہوجائے گا اورپچاس ہزار فوجی اگلے سال کے آخرتک عراقی سکیورٹی فورسز کی تربیت کریں گے۔ امریکی صدر کا افغانستان اورپاکستان کے بارے میں کہنا تھا کہ اس خطے کو القاعدہ اورطالبان کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ القاعدہ کو شکست دے گا اوراس مقصد کے لئے امریکی فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے۔ افغانستان کے بارے میں امریکی صدر نے کہا کہ کئی چیلنجز کے باوجود افغانستان میں امریکی فوج کامیابیاں حاصل کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن