مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ مقبوضہ وادی میں نافذ کرفیو میں سختی کردی گئی ہے۔

Aug 03, 2010 | 15:10

سفیر یاؤ جنگ
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے بڈگام میں نوجوانوں کے ایک گروپ پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ پُرامن طور پراحتجاج کررہے تھے۔ فائرنگ سے ایک نوجوان معراج الدین لون شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب قابض انتطامیہ کی جانب سے سرینگرسمیت مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں نافذ کرفیو میں مزید سختی کردی گئی ہے۔ شہروں اور نواحی علاقوں میں تعینات پیرا ملٹری فورس اور پولیس کی بھاری نفری نے گشت میں اضافہ کردیا ہے۔ سرینگرجموں ہائی وے پر قاضی گنڈے سے سرینگر تک بڑی تعداد میں بھارتی فوجی دستے تعینات ہیں جبکہ سینکڑوں بھارتی فوجیوں نے ہائی وے پر پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔ ادھر گاندربل سے سرینگربائی پاس تک سڑک کی مکمل طور پر ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
مزیدخبریں