ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلیک واٹرکےایک سو اسی کوبرا ایجنٹ پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچ گئے ہیں

Aug 03, 2010 | 23:07

سفیر یاؤ جنگ
انگریزی روزنامہ دی نیشن کی رپورٹ کےمطابق ایک طرف پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے، ملک میں خود کش حملے بڑھتے جا رہے ہیں تودوسری طرف بلیک واٹرکے ایک سو اسی کوبرا ایجنٹ خاموشی سے لاہور،کراچی ،اسلام آباد اور کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ۔ رپورٹ میں پولیس ذرائع کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ان امریکی اینٹیلی جنس ایجنٹوں کی آمد ان شہروں میں چند روز قبل شروع ہوئی تھی ۔ ذرائع کے مطابق مزید کوبرا اینٹیلی جنس ایجنٹ چند روزمیں پاکستان آنے والے ہیں ۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنٹ لاہورمیں داتا دربار پر خود کش حملوں کے بعد بظاہرامریکی تنصیبات کی حفاطت کے نام پرلاہور آئے ہیں ۔ذرائع کےمطابق ان کو ویزے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اورخصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک کے  پاکستان کےدورے کے بعد جاری کیے گئے ہیں ۔
مزیدخبریں