ہالی وڈ کی مقبول اداکارہ لِنڈسے لوہان کوجیل سےبحالی صحت مرکزمنتقل کر دیا گیا ہے۔

لِنڈسے لوہان کو بیس جولائی کو لاس اینجلس کی جیل میں بھیجا گیا تھا، جہاں انھیں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔ تاہم اچھے چال چلن کی وجہ سے ان کی سزا میں تخفیف کردی گئی ہے۔ لنِڈسے لوہان کو صحافیوں کی نظروں سے بچانے کیلئے رات کی تاریکی میں بحالی صحت مرکز منتقل کیا گیا، جہاں وہ سزا کے بقیہ دن گزاریں گی۔ چوبیس سالہ اداکارہ لنڈسے لوہان کو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے جرم کے بعد احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کے حوالے سے خصوصی کلاسیں لینے کا حکم دیا گیا تھا۔ لنڈسے کی طرف سے ایسا نہ کرنے کے باعث عدالت نےاسےتین ماہ قید کی سزاسنائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن