عراق : بم دھماکوں، فائرنگ سے 8 ہلاک، 10 زخمی

بغداد (اے ایف پی) عراق کے صوبہ انبار اور فلوجہ میں بم دھماکوں اور فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ فلوجہ میں نامعلوم افراد نے پولیس افسر کے گھر پر اندھادھند فائرنگ کرکے بیوی اور بچی کو قتل کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے فلوجہ میں پولیس افسر کے گھر پر اندھادھند فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں پولیس افسر اپنی 4 سالہ بچی اور بیوی سمیت موقع پر ہلاک ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن