کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے اجلاس کے بعد کرائسزمینجمنٹ سیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھاکہ قانون نافذ کرنے والےاداروں نے کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہونے دینگے۔ اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ آج کراچی سے ملنے والی چار لاشیں تین چار روز پرانی ہیں۔ الطاف حسین کے بیان کے حوالےسے انکاکہناتھا کہ اگر ایم کیوایم کو تحفظات ہیں تو دورکئے جائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی بلا امتیاز ہوگی تاکہ کراچی کے شہریوں کا امن بحال ہوسکے۔ اس موقع پر آئ جی سندھ واجد درانی کاکہناتھا کہ کراچی میں ہونے والی کاروائیوں میں اب تک 24دہشت گردوں کو گرفتارکیاگیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے ان سے اسحلہ بھی برامد کیاگیا ہے