کراچی میں امن کے قیام کے لئے بھرپوراقدامات کررہے ہیں اورگزشتہ رات کے آپریشن میں رینجرز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ شرجیل میمن

اسلام آباد ایئرپورٹ پروقت نیوز سے بات کرت ہوئے وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئےحکومت ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ ایف سی کو پولیس کے اختیارات دے دیئےگئے ہیں جسکا مقصد کراچی میں شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کرنا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جہاں سے بھی شرپسند عناصرکےخلاف اطلاعات ملیں گی وہاں ٹارگٹڈ آپریشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات رینجرز نےکراچی کےمختلف علاقوں میں کامیاب آپریشن کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وہ الطاف حسین کے بیانات پرکمنٹ کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیرداخلہ منظوروسان، سینیئروزیرڈاکٹر ذوالفقارمرزا، شازیہ مری، آغا سراج دورانی اور دیگر وزرا بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جو آج صدر آصف علی زرداری کو کراچی کی موجودہ صورت حال اور پیپلزپارٹی کے وزراء کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن