الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اس وقت تک ایک سو اڑسٹھ سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں ان تمام کو الیکشن کمیشن نے ایک ماہ قبل اپنے گوشوارے پارٹی سربراہ کے دستخطوں کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی مگر اب تک صرف سات جماعتوں نےمقررہ مدت تک اپنے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعتوں کو انتیس اگست تک کی مہلت دے دی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب گوشوارے جمع کرانے کے لیے مزید مہلت نہ دی جائے گی گوشوارے جمع نہ کرانے جانے کی صورت میں متعلقہ جماعتوں ؤکو پارٹی کے لیے انتخابی نشان جاری نہیں کیا جائے گا الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ سے بھی ان کے اثاثوں کی تفصیلات تیس ستمبر تک طلب کی ہیں