لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے خانےوال کے سول جج کی ڈانس پارٹی کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ سول جج خانےوال بلال مسعود نے چند روز قبل ایک ڈانس پارٹی میں حصہ لیا اور بند کمرے میں لڑکی کے ہمراہ ڈانس کرتے رہے۔ انکوائری شروع ہونے پر بلال مسعود نے فوری طور پر اپنا استعفیٰ سینئر سول جج اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانےوال کو بھجوا دیا ہے جہاں سے یہ استعفیٰ لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہو گیا ہے۔
ڈانس کرنے والے سول جج خانےوال کا استعفیٰ لاہور ہائیکورٹ کو موصول
Aug 03, 2012