سپریم کورٹ: لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے فنڈز کے اجراءکیلئے درخواست دائر

Aug 03, 2012

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے فنڈز کے اجراءاور کے ای ایس ای کی نجکاری ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائِر کر دی گئی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نے موقف اختیار کیا کہ توانائی بحران کو حل کرنے کے لیے وزارت خزانہ کو فوری طور پر فنڈ جاری کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ تھر کول منصوبے سے بھی سالانہ 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو سکتی ہے۔ اس منصوبے سے بجلی پیدا کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست گزار نے کے ای ایس سی کی نجکاری ختم کرنے اور تمام ریکارڈ طلب کرنے کی بھی استدعا کی۔

مزیدخبریں