حیدرعباس رضوی کے سکواڈ کا موٹر وے اہلکاروں پر تشدد، گاڑی کے ٹائر برسٹ کر دئیے

Aug 03, 2012

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کے سکواڈ نے موٹر وے پولیس کے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حیدرعباس رضوی کے گارڈز نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ پولیس نے حیدر عباس رضوی کے سکواڈ کو تیز رفتاری پر روکا تھا جس پر تلخ کلامی ہوگئی اور حیدر عباس رضوی کے گارڈز نے اہلکاروں پر تشدد کیا اور ہوائی فائرنگ بھی کی واقعہ لیاری ایکسپریس وے پر پیش آیا جب حیدرعباس رضوی اپنے گھر جا رہے تھے۔ گارڈز کی فائرنگ سے ایک گولی موٹر وے پولیس کی گاڑی پر بھی لگی اور ٹائر برسٹ ہو گیا پولیس نے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی۔

مزیدخبریں