نئی دہلی (بی بی سی) بھارت میں کرپشن کیخلاف سراپا احتجاج۔ سماجی کارکن انا ہزارے اور ان کے ساتھیوں نے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے اپنی تحریک کو سیاسی شکل دینے کا واضح عندیہ دیا ہے اور وہ آج اپنی آٹھ روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دیں گے۔ انا ہزارے اور بدعنوانی کے خلاف تحریک کے دوسرے سرکردہ رہنما اروند کیجری وال نے دلی کے تاریخی جنتر منتر پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام کی آرزوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ اب موجودہ نظام کا سیاسی متبادل پیش کرنے کا وقت آ گیا ہے لیکن اس کا طریقہ کار تحریک کی حمایت کرنے والوں کے مشوروں کی بنیاد پر وضع کیا جائے گا۔
کرپشن کیخلاف سراپا احتجاج انا ہزارے آج بھوک ہڑتال ختم کر دینگے، سیاست میں آنے کا عندیہ
Aug 03, 2012