کراچی: مختلف علاقوں سے ایک گھنٹے کے دوران چار افراد کی تشدد زدہ بوری بند لاشیں برآمد،رینجرز نے شانتی نگر میں آپریشن کرکے پانچ ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

شہر قائد میں آج صبح ایک گھنٹے کے دوران چار بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ کرؤان سینما لیاری ندی کے قریب دو لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں اغواء اور بدترین تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولین کی شناخت علی حیدر اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے اوررنچھوڑ لائن کے رہائشی تھے۔ پاک کالونی اور سہراب گوٹھ کے قریب سے دو نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ڈالمیا کے علاقے شانتی نگر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے پانچ ملزمان گرفتار کرلیے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گنگ وار سے ہے۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن