آئی ایس آئی کے سربراہ کی امريکی محکمہ خارجہ کے حکام اورامريکی نمايندہ خصوصی مارک گراس مين سے ملاقات کے دوران خطے کے سيکيورٹی اموراورپاک افغان سرحدی صورت حال پرغورکیا گیا۔ امريکی محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا کہ پاکستان اورامريکا کے درميان اعتماد بحال ہورہا ہے اوردونوں ممالک بہتر تعلقات کے ليے کوششیں کرتے رہیں گے، ڈی جی آئی ايس آئی نے گزشتہ روز سی آئی اے کے سربراہ ڈيوڈ پيٹرياس سے بھی ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ ليفٹيننٹ جنرل ظہيرالاسلام کا ڈی جی آئی ايس آئی کی حیثیت سے يہ امريکہ کا پہلا دورہ ہے۔
آئی ايس آئی کے سربراہ ليفٹيننٹ جنرل ظہيرالاسلام کی امريکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمين سے ملاقات, سيکيورٹی کی صورتحال سميت مختلف امورپرتبادلہ خیال۔
Aug 03, 2012 | 14:08