بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں کمی, شارٹ فال تین ہزارنوسونومیگاواٹ رہ گیا. بدترین لوڈشیڈنگ نے روزہ داروں کوشدید اذیت میں مبتلا کررکھا ہے

Aug 03, 2012 | 14:14

خصوصی رپورٹر

انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کی کل پیداوارچودہ ہزارچورانوے میگاواٹ اور طلب اٹھارہ ہزارتین میگاواٹ ہے۔ اس طرح شارٹ فال کم ہوکرتین ہزارنوسونومیگاواٹ کی سطح پرآگیا ہے۔ اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کوئی کمی نہیں آئی اورروزہ دارعوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ چودہ سے سولہ اور دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ حکومت کے بار بار کے اعلانات کے باوجود بھی سحر و افطار کے علاوہ تراویح کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے خلاف عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں