کمرشل بینکوں میں رقم کی کمی دور نہ ہوسکی، اسٹیٹ بینک کو ایک ہفتے کے لیے بینکوں کو تین سو نوے ارب پندرہ کروڑ روپے فراہم کرنے پڑے۔

کمرشل بینکوں نے اسٹیٹ بینک کو چار سو سترہ ارب پچیس کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کرنے کی پیشکش کی تھی جس میں سے اسٹیٹ بینک نے تین سو نوے ارب پندرہ کروڑ روپے کے ٹی بلز خرید کر بینکوں میں رقم کی بڑھتی ہوئی کمی کو پورا کیا۔اسٹیٹ بینک نے سات روز کے لیے بینکوں کو گیارہ اعشاریہ چھ نو فیصد شرح سود پر یہ رقم فراہم کی۔واضح رہے کہ اٹھائیس جولائی کو بھی اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے چار سو ارب سے زائد کی رقم فراہم کی تھی۔رمضان کے مہینے میں سرمائے کی طلب میں اضافے ،عید کی تیاریوں اور کاروبار کی غرض سے بینکوں سے ڈیپازٹس نکالنے کے رجحان نے بھی بینکوں کو رقم کی کمی سے دوچار رکھا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن