کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چون پوائنٹس کمی کے بعدچودہ ہزارسات سو کی سطح سےگرگیا۔ لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز منفی رجحان سے ہوا اورکاروبارکے آغازسے اختتام تک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی،سینٹ،بینکس، فرٹیلائزرسمیت انرجی کے شعبوں کی زیادہ ترکمپنیاں مندی کی لپیٹ میں رہیں۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس چون پوائنٹس کمی کے بعد چودہ ہزارچھ سوچھہترپوائنٹس پربند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم بھی پانچ کروڑ شئیرز سے گر گیا حجم کے اعتبار سے ڈی جی خان سیمنٹ کے شئیرزمیں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی اورتوہین عدالت بل کے خلاف فیصلے کے پیش نظرسرمایہ کارآج محتاط رہے۔ کاروبار کے اختتام تک ایک سو چھتیس کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اورچھیانوے کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت میں اضافہ ہوا۔دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی رہی اور ایل ایس پچیس انڈیکس اڑتالیس پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار چھ سو پندرہ پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل ستتر کمپنیوں کے گیارہ لاکھ نوے ہزار آٹھ سو حصص کا کاروبار ہوا۔ چار کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ستائیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ چھیالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن