ریوربینک ایرینا میں پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے پول میچ میں میزبان برطانیہ کے خلاف آف کلر نظر آئی۔ گرین شرٹس نے میچ میں اس سپیرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جیسا کہ اس سے قبل سپین اور ارجنٹائن کے خلاف میچوں میں کیا تھا۔ پاکستان نے میچ میں گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے اور گذشتہ میچوں کے برعکس دفاعی حکمت عملی اختیار کی۔ یہ پاکستان کی ایونٹ میں پہلی ناکامی ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے اگلے دونوں میچوں میں بھرپور کارکردگی دکھانا ہوگی۔ پاکستان کیلئے اب اتوار کے روزنسبتاً کمزور حریف جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنا لازمی ہوگا۔ جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو قومی ٹیم برانز میڈل کی دوڑ سے بھی باہر ہوجائے گی۔
لندن اولمپکس کے مینزہاکی ایونٹ میں برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے دی ۔ پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ ہی گیند کو جال کی راہ دکھا سکی۔
Aug 03, 2012 | 21:57