سیاستدانوں کو عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں: مسرت شاہین

لاہور(این این آئی) ماضی کی معروف اداکارہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے،انہیں صرف کرسی کا لالچ ہوتا ہے انہیں عوام کے مسائل اور مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سیاستدانو ںنے اپنی جائیدادیں اور اثاثے بیرون ملک منتقل کر رکھے ہیں اور قوم کو بھوک میں مبتلا کر رکھا ہے‘ اگر یہ واقعی قوم کے حقیقی ہمدرد ہیں تو ان سیاستدانوں کو چاہئے کہ بیرون ملک اپنے تمام اثاثے پاکستان واپس لے آئیں۔ اگر یہ اثاثے واپس آ جاتے ہیں تو ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا اور ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر چل پڑے گا۔ مگر سیاستدان اپنے مفادات کی خاطر کبھی ایسا نہیں کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن