لندن (بی بی سی رپورٹ) آل راو¿نڈر شاہد آفریدی لیگ سپنر کی حیثیت سے بین الاقوامی کرکٹ میں متعارف کرائے گئے تھے لیکن انہوں نے اپنا پہلا تعارف ایک بے رحم بلے باز کے طور پر کرایا۔شاہد آفریدی نے اپنی پہلی ہی اننگ میں صرف 37 گیندوں پر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔بین الاقوامی کرکٹ میں 400 چھکے لگانے والے پہلے بلے باز بن چکے ہیں۔ آفریدانضمام الحق کی قیادت میں 2005 کا آسٹریلوی دورہ یاد کرتے ہیں۔ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے ون ڈے میں میک گرا کو دو چھکے اور تین چوکے لگائے تھے جبکہ بریٹ لی کو بھی دو چھکے اور ایک چوکا لگایا تھا۔ آفریدی چھکوں کے اعتبار سے دوسری بہترین کارکردگی 2010 کے ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف قرار دیتے ہیںجب آپ کسی بھی ورلڈ کلاس بالر کے خلاف اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ مرلی جیسے بولر کو چھکا مارنا آسان نہیں لیکن میں نے 109 رنز کی اننگز میں انھیں پانچ چھکے مارے تھے۔ریکارڈز سوچ کر نہیں بنائے جاتے یہ خوش قسمت کرکٹرز کے حصے میں آتے ہیں کیونکہ یہ کسی کارنامے سے کم نہیں ہوتے۔ میں نے ہمیشہ ریکارڈز سے زیادہ اس بات پر توجہ دی ہے کہ میری کارکردگی ٹیم کے کام آئے اور وہ جیتے۔ مجھے اس طرح کی صورت حال میں بڑا مزا آتا ہے کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر شخص آپ کو پسند کرے کچھ لوگ آپ کے مخالف بھی ہوتے ہیں۔ میری ہمیشہ سے کوشش رہتی ہے کہ میں ایسے لوگوں کو اپنی کارکردگی سے جواب دوں۔ مجھے چیلنجز قبول کرنا اچھا لگتا ہے۔