لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضام الحق نے کہا ہے کہ 1992ءورلڈکپ میں فتح سے پاکستان کرکٹ کیلئے سنہری دور آیا تھا، کئی کرکٹرز رول ماڈلز بنے جو آج بھی پوری دنیا کے شائقین کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں فتح سے پاکستان کرکٹ کی قسمت بدل گئی تھی، کئی کرکٹرز دوسروں کےلئے رول ماڈلز بنے اور نوجوان بھی قومی کھلاڑیوں کے کھیل سے بے حد متاثر ہوئے تھے۔ انہوں نے 2015ءمیں شیڈول ورلڈکپ کے بارے میں کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلنا ہمیشہ ہی پسند رہا ہے۔ اگر قومی کھلاڑی بھرپور جذبے اور یک جان ہو کر کھیلے تو ٹائٹل جیت سکتے ہیں۔ پاکستان کو مشکل گروپ میں رکھا گیا ہے اور ناک آﺅٹ تک رسائی کیلئے کھلاڑیوں کو مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور میگا ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بھی سنہری موقع ہو گا اور غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وہ بھی رول ماڈلز بن سکتے ہیں۔
1992ءمیں ورلڈکپ کی فتح پاکستان کیلئے سنہری دور تھا : انضمام الحق
Aug 03, 2013