ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے کوچ نوید عالم سے ناروا سلوک پربنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔سابق پاکستانی کھلاڑی نوید عالم ان دنوں بنگلہ دیشی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ڈھاکہ میں ٹیم کے کیمپ کے دوران بنگلہ دیشی پلئیرزنے نوید عالم کو زد وکوب کرنے کی کوشش کی جس پر بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن نے چار کھلاڑیوں سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ،پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری خواجہ رحمت اللہ نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ کھلاڑیوں میں اسد الزمان ،چندن ،عاشق الزمان ،شمس الدین اور محمڈن ہاکی کلب کے منیجرعارف الحق شامل ہیں۔