میلبورن (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے انگلینڈ کے خلاف جاری ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عثمان خواجہ کو غلط آﺅٹ دینے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے وضاحت طلب کر لی۔ عثمان خواجہ گریم سوان کی گیند پر میٹ پرائر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے تھے، عثمان نے امپائر کے فیصلے کو چیلنج کیا اور ریویو میں گیند کے بلے سے ٹکرانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن اس کے باوجود تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کا ساتھ دیا اور عثمان کو آﺅٹ قرار دیا جس پر کرکٹ آسٹریلیا بلبلا اٹھا اور وزیراعظم بھی برہم ہوئے۔ کرکٹ آسٹریلیا چیف ایگزیکٹو جیمز ستھر لینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ خواجہ کو غلط آﺅٹ دینے پر ہم نے آئی سی سی سے وضاحت مانگی ہے کیونکہ ہمارے خیال میں فیلڈ اور تھرڈ امپائر نے دونوں فیصلے غلط کئے۔