لاہور ( سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے الحاق شدہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج (ہفتہ کو) لاہور میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت پی او اے کے صدر لیفٹینٹ جنرل(ر) عارف حسن کریں گے ۔اجلاس میں متعدد اہم معاملات زیر بحث آئیں گے جن میں پی اواے کے الیکشن حوالے سے ممبران کی رائے لی جائے گی اور اس کی روشنی میں سپریم کورٹ کو رپورٹ دی جائے گی دوسری طرف پاکستان سپورٹس بورڈ نے عارف حسن کی صدارت میں بلائے جانے والے اجلاس کو غیر آئینی اور غیر قانونی قراردیا ہے اور کھیلوں کی فیڈریشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت نہ کریں ورنہ ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔