شہزادہ ولیم کی نومولود بیٹے کو میوزک بینڈ ”کولڈ پلے“ کے گیتوں کی لوری سنا کر سلانے کی کوشش

لندن (اے پی پی) برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم اپنے نومولود بیٹے جارج کو برطانوی میوزک بینڈ ”کولڈ پلے“ کے گیتوں کی لوری سنا کر سلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نومولود شہزادہ آدھی رات کو جاگ کر رونے کے باعث نہ صرف شہزادہ ولیم بلکہ ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے والدین کو بھی راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور کردیا ہے یہ صورتحال شہزادہ ولیم کے لئے بالکل غیر متوقع ہے تاہم وہ اپنے بیٹے کو کولڈ پلے کے گیت” پیراڈائز“ اور ”یلو“ سنا کر لوری دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ر پورٹ کے مطابق کولڈ پلے شہزادہ ولیم کا پسندیدہ میوزک بینڈ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...