جاوید ہاشمی، شیریں مزاری، محمودالرشید اور دیگر رہنما سپریم کورٹ آئے، شاہ محمود نہیں آئے

اسلام آباد (آئی این پی) عمران خان کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی سماعت کے دوران اظہار یکجہتی کیلئے مخدوم جاوید ہاشمی‘ نعیم الحق‘ شیریں مزاری‘ محمود الرشید اور دیگر ارکان آئے۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی موجود نہیں تھے۔ پولیس نے تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو فیض آباد ‘ ریڈ زون کے احاطے‘ ریڈیو پاکستان چوک اور سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے روک لیا۔ روئیداد خان‘ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی‘ خیبر پی کے، کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی‘ عاطف خان‘ شیریں مزاری‘ جہانگیر ترین‘ رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان‘ عدنان فرید رندھاوا‘ ڈاکٹر شہزاد وسیم اور دیگر بھی عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...