اسلام آباد (این این آئی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)فخرالدین جی ابراہیم کے استعفیٰ کے بعد الیکشن کمشن میں مزید ستعفوں کی بازگشت سنائی دینے لگی ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن کے سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد خان جو مدت ملازمت میں دوسالہ توسیع کا عرصہ پورا کررہے ہیں ، ان کے 3ماہ ابھی باقی ہیں تاہم اس سے قبل ہی انکے گھر جانیکی خبرگردش کر تی رہی ۔ سیکریٹری الیکشن کمشن گزشتہ برس مارچ میں بھی عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیںاور5ماہ بعد سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے کہنے پر سیکرٹری الیکشن کمشن کی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔
فخر الدین جی ابراہیم کے استعفیٰ کے بعد الیکشن کمشن میں مزید استعفوں کی بازگشت سنائی دینے لگی
Aug 03, 2013