رحیم یارخان: شیعہ رہنما بیٹے سمیت قتل، ہنگامہ آرائی، رمضان بازارکے سٹالز نذرآتش

رحیم یارخان: شیعہ رہنما بیٹے سمیت قتل، ہنگامہ آرائی، رمضان بازارکے سٹالز نذرآتش

رحیم یارخان (آئی این پی / نوائے وقت نیوز) رحیم یار خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شیعہ علماءکونسل بہاولپور کے ڈویژنل صدر شیخ منظور حسین کو جوان بیٹے سمیت قتل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد شہر میں لوگوں نے شدید احتجاج کیا اور اس دوران مشتعل افراد نے میلاد چوک پررمضان بازار میں سٹالز کو آگ لگا دی اور ہوائی فائرنگ کی۔ ہنگامہ آرائی پر انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شیعہ علماءکونسل بہاولپور کے ڈویژنل صدر شیخ منظور حسین گزشتہ روز اپنے جوان بیٹے حیدر حسین کے ہمراہ عباسیہ ٹاﺅن میں واقع اپنے گھر سے باہر نکلے ہی تھے کہ گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے دونوں پراندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں باپ بیٹا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اس واقعہ کی خبر پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد شہر کے حالات کشیدہ ہوگئے اور عید کی خریداری کی وجہ سے بازاروں میں زبردست رش تھا تاہم لمحوں میں سارے بازار خالی ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی اور توڑ پھوڑ کے بھی کئی واقعات ہوئے۔ اہل تشیع نے واقعہ کی ذمہ داری کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما ملک اسحاق پر عائد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
قتل

ای پیپر دی نیشن