اسلام آباد(این این آئی) آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل تاحال تعطل کا شکار، کراچی ٹیکس بارایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذیشان مرچنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپیل کے باوجود ایف بی آر نے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی۔ گزشتہ تیرہ روز سے آن لائن ٹیکس ریٹرن سسٹم تعطل کا شکار ہے، ایف بی آر نے گوشوارے جمع نہ کرانے پربیشتر ٹیکس دہندگان کو ڈی ایکٹو کردیا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر کوایک اور خط ارسال کیا گیا ہے، تاہم ایف بی آر حکام نے ابھی تک کوئی اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔
آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل تعطل کا شکار، ایف بی آر نے بیشتر ٹیکس دہندگان کو ڈی ایکٹو کر دیا
آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل تعطل کا شکار، ایف بی آر نے بیشتر ٹیکس دہندگان کو ڈی ایکٹو کر دیا
Aug 03, 2013