کراچی(این این آئی) روسی کمپنی نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور اپ گریڈیشن میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے 50 کروڑ ڈالر مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔روسی کمپنی جے ایس سی ٹیکنو پروم ایکسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین محمد زبیر سے ملاقات کی جس میں مظفر گڑھ تھرمل پاور اسٹیشن کی کوئلے پر منتقلی سمیت دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں جامشورو میں 600میگاواٹ کے کول فائرڈ تھرڈ پاور اسٹیشن کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر روسی وفد نے کہا کہ وہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اپ گریڈیشن میں دلچسپی رکھتا ہے، وفد نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کےلئے مالی تعاون ایک ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔