گلاسگو (سپورٹس ڈیسک) 400 میٹر ریس میں سابق ورلڈ چیمپئن اور کامن ویلتھ گیمز کی چیمپئن امانتل مونٹشو کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ ان کو کامن ویلتھ گیمز مقابلوں سے باہر کر دیا گیا۔ انہوں نے فائنل مقابلے میں شرکت کرنا تھا۔ ان کا ڈوپ ٹیسٹ 29 جولائی کو لیا گیا تھا۔ ان کا بی ٹیسٹ اب لندن میں لیا جائے گا۔
400 میٹر ریس کی سابق ورلڈ، کامن ویلتھ گیمز چیمپئن امانتل کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا
Aug 03, 2014