لاہور (نمائندہ سپورٹس) ایشین گیمز کی بہتر تیاریوں کے لیے سینئر قومی ہاکی ٹیم کا غیر ملکی دورہ ضروری ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اس حوالے سے پلان بنا کر دے چکا ہوں۔ اگر ہمیں بیرون ملک کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو اس سے کھلاڑیوں کو خاصا فائدہ گا۔ لیکن فنڈز کے تقریب ممکن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے 10ماہ سے کوئی میچ نہیں کھیلا جبکہ بھارت، ملائشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مسلسل میچز کھیل رہی ہیں۔ ہماری کوئی انٹرنیشنل ایکٹویٹی نہیں ہے۔ میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ جلد از جلد پی۔ایچ۔ایف کو فنڈز جاری کرے تاکہ بین الاقوامی سطح پر ہم اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
فنڈز کے بغیر کچھ ممکن نہیں‘ قومی ہاکی ٹیم کا غیر ملکی دورہ ضروری ہے : شہبناز شیخ
Aug 03, 2014