اسلام آباد(ثناء نیوز) پاک فوج نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن موثر ہونے کے بعد کوئی اضافی دستے تعینات نہیں کر رہے۔فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد پندرہ جون سے اسلام آباد میں خصوصی فرائض کے لئے تعینات فوجیوں کی تعداد میں اب مزید کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی تعیناتی پندرہ جون کو ہی ہو چکی تھی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن دیر سے آیا ۔خیال رہے کہ فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہو چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست کی سماعت چھ اگست سے روازنہ کی بنیاد پر شروع ہو گی۔
پاک فوج/اضافی دستے
اسلام آباد میں اضافی دستے تعینات نہیں کر رہے:پا ک فوج
Aug 03, 2014