حافظ آباد : بچے کو دودھ پلانے میں تاخیر پر خاوند نے بیوی کو لوہے کا راڈ مار مار کر زخمی کر دیا، ہسپتال داخل

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) حافظ آباد کے علاقہ گڑھی اعوان میں بچے کو دودھ پلانے میں تاخیر پر سنگدل خاوند نے اپنی بیوی کو لوہے کے راڈ سے مار مار کر شدید زخمی کر دیا۔ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔گڑھی اعوان کے منیر احمد کا اپنی بیوی سونیاکے ساتھ بچے کو دودھ پلانے میں تاخیر پر جھگڑا ہوا تو اس نے اپنے بیوی کو لوہے کے راڈ سے مار مار کر شدید زخمی کر دیا۔وحشیانہ تشدد سے خاتون کی آنکھ، بازو اور ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی گہرے زخم آئے۔ زخمی خاتون کا کہنا ہے بچے کو فیڈر سے دودھ پلانے میںذرا تاخیر ہوئی جس پر اسکے شوہر نے اس پر وحشیانہ تشدد کیااہل محلہ کی خواتین نے زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...