کراچی (آن لائن) جماعت اسلامی کراچی کے تحت اتوار 17اگست کو شام 4 بجے شاہراہ فیصل پر غزہ کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک عظیم الشان ’’ملین مارچ‘‘کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں شہر بھر سے مرد ،خواتین و بچوں اور ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سمیت لاکھوں افراد شریک ہوں گے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے، اس بات کا فیصلہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں ہونے والے امراء اضلاع کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ عظیم الشان ’’ملین مارچ‘‘کو بھرپور اور کامیاب بنانے کے لئے اور لاکھوں افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے جماعت اسلامی کے تحت بڑے پیمانے پر انتظامات اور تیاریاں کی جائیں گی۔ یہ مارچ کراچی میں ہونے والا ایک تاریخی ملین مارچ ثابت ہوگا۔
کراچی: جماعت اسلامی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف 17اگست کو ملین مارچ کریگی
Aug 03, 2014