سانحہ سی ویو: ازخود نوٹس کی استدعا مسترد چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا آئینی درخواست دائر کرنے کا حکم

کراچی (این این آئی)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس ہیلپ لائن کی جانب سے سانحہ سی ویو کا ازخود نوٹس لینے کی درخواست نمٹاتے ہوئے پیر تک آئینی درخواست دائر کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ نے سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس فیصل عرب کو سانحہ سی ویو کے حوالے سے از خود نوٹس لینے کیلئے خط لکھا تھا۔ خط میں ندیم شیخ نے موقف اختیار کیا تھا سانحہ سی ویو کے ذمہ دار اداروں کا تعین کرکے انکے سربراہان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کسی وکیل کے خط کو آئینی درخواست میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ باقاعدہ درخواست میں سانحہ سی ویو سے متعلق خامیوں کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے اقدامات تجویز کرکے درخواست دائر کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...