لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج عبدالمجید ٹوانہ گذشتہ روز انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ امتیاز احمد‘ سابق ججز میاں محبوب احمد اور خواجہ محمد شریف‘ اعجاز نثار‘ ارشاد حسن خان‘ اعجاز احمد چودھری کے علاوہ سینئر وکلاء بار کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات نے شرکت کی۔ ان کی رسم قل آج صبح ساڑھے 10 بجے مکان نمبر 23 فیز I جوڈیشل کالونی ٹھوکر نیاز بیگ میں ادا کی جائے گی۔