اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف لمبی عید تعطیلات کے بعد شروع ہونے والے ہفتہ کے دوران وزارت ریلوے اور وزیر ہائوسنگ سے ان کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ لیں گے ۔ ہفتہ کو ذرائع کے مطابق 4 اگست کو وزارت ریلوے اور 8 اگست کو وزارت ہائوسنگ و تعمیرات وزیراعظم لو کاسٹ ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے انہیں بریفنگ دیں گی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق وزیراعظم کو پاکستان ریلوے کی بحالی کیلئے کئے گئے اقدامات اور ریلوے کی ترقی کیلئے مجوزہ منصوبوں کے بارے میں بریف کریںگے ‘8 اگست کو وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی وزارت ہائوسنگ و تعمیرات وزیراعظم کم آمدنی والے افراد کے لئے شروع کی جانیوالی ہائوسنگ سکیم کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
نواز شریف کو آئندہ ہفتے وزارت ریلوے اور ہائوسنگ اپنی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیں گی
Aug 03, 2014