چارسدہ اور باڑہ کی دو بچیوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، رواں سال کیسز کی تعداد 104 ہوگئی

Aug 03, 2014

چارسدہ (آن لائن) ملک میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔ چارسدہ کی ایک سالہ جبکہ تحصیل باڑہ کی 8 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا۔ پولیو مانیٹرنگ سیل کے  مطابق رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 104 ہوگئی۔  فاٹا میں اب تک پولیو کے 76، خیبر پی کے 18، سندھ 9 اور بلوچستان میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
پولیو کیسز

مزیدخبریں