پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں‘ کئی نوجوان باکسنگ چیمپئن بن سکتے ہیں : عامر خان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ملک کے معروف مشروب ساز ادارے کی جانب سے گذشتہ روز پاکستان نژاد برطانوی باکسر عار خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی۔ جس میں عامر خان کی اہلیہ بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع پر عامر خان نے باکسنگ رنگ میں نوجوان باکسرز کے ساتھ نمائشی فائیٹ بھی کی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کا انفراسٹرکچر زیادہ مضبوط ہو۔ اگر ایسا ہوگا تو زیادہ ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے یہاں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مجھے یہاں کسی سے کوئی گلہ نہیں ہے، امید ہے کہ میری بنائی جانے والی اکیڈمی سے سامنے آنے والا نیا ٹیلنٹ دنیامیں پاکستان کے سرسبز ہلالی پرچم کو سربلند کرے گا۔ اس موقع پر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عامر خان کو ملنے والی عزت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے مستقبل میں بھی آتی جاتی رہوں گی۔ تقریب میں فریال مخدوم نے بھی باکسنگ گلوز پہن کر عامر خان کے ساتھ باکسنگ رنگ میں نمائشی فائیٹ کا مظاہرہ کیا۔ عامر خان نے اس موقع پر موجود نوجوان کھلاڑی کو ٹپس بھی دیں۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں غیر متوقع کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ پاکستانی بیٹنگ کے دوران جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے لوگ کہنا شروع ہوگئے تھے کہ پاکستانی ٹیم یہ میچ نہیں جیت سکتی لیکن قومی کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میچ میں واپس آئی اور کامیابی حاصل کی۔ انکا کہنا تھا کہ اگرٹیم اسی طرح کھیلی تو ورلڈ چیمپن بھی بن سکتی ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو نکھارنے کیلئے پیسے خرچ کئے جائیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان آکر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے اور ہمیشہ یہاں کے لوگوں نے تعاون کیا ہے۔ عامر خان فاﺅنڈیشن بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ اس میں لوگوں کی دی ہوئی امداد غریبوںکے کام آئیگی۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں غریب اور بے گھر لوگوں کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں ۔ عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں باکسرز کو تربیت دوں گا تاکہ وہ مجھ سے بہتر باکسرز بن سکیں۔ اس موقع پر مقامی ہوٹل میں باکسنگ رنگ میں عامر خان نے مختلف بچوں، خواتین اور شائقین کیساتھ باکسنگ کی ۔ تصاویر بنوائیں اور لوگوںنے سیلفی بھی کی۔فریال مخدوم نے کہا کہ یہاں کا پیار نہیں بھلا سکتی ‘پاکستان آتی رہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...