اولمپک کمیٹی نے فرزبی کو باقاعدہ کھیل کا درجہ دے دیا

Aug 03, 2015

لندن(سپورٹس ڈیس )فرزبی اور اس طرح کے دوسرے فلائنگ ڈسک کھیلوں کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے باقاعدہ کھیل کا درجہ دے دیا ۔فرزبی کی طرز کے کھیل دنیا کے 58 ملکوں میں کھیلے جاتے ہیں۔ورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن (ڈبلیو ایف ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اس فیصلے سے بہت خوش ہے اور اسے اپنے لیے فخر کی بات سمجھتی ہے۔ڈبلیو ایف ڈی ایف نے مزید کہا کہ یہ ان کی 30 سالہ تاریخ کا بہت اہم سنگِ میل ہے، ’آج کے فیصلے سے دنیا بھر میں فلائنگ ڈسک کھیلوں کے فروغ کے لیے ہماری کوششوں کو تقویت ملے گی۔اس فیصلے کا اعلان کوالالمپور میں آئی او سی کے اجلاس میں کیا گیا۔خیال رہے کہ ورلڈ فلائنگ ڈسک فیڈریشن ایلٹیمیٹ، ڈسک گالف اور فری سٹائل فرزبی جیسے کھیلوں کے قوائد وضوابط وضع کرتی ہے۔ایلٹیمیٹ، جسے عرفِ عام میں فرزبی کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ مقبول ہے۔ اس کا آغاز ساٹھ کی دہائی میں امریکہ میں ہوا تھا۔اس میں مرد اور خواتین مل کر حصہ لے سکتے ہیں اور یہ میدان میں یا پھر اِنڈور بھی کھیلی جاسکتی ہے۔بیشتر دیگر کھیلوں کے بر عکس اس میں ریفری نہیں ہوتا اور ڈبلیو ایف ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس میں کھلاڑیوں کے منصفانہ کھیل اور اسپورٹس مین شپ پر انحصار کیا جا تا ہے۔

مزیدخبریں