لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات جاننے کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی آج اسلام آباد میںاکھٹی ہوگی۔ کمیٹی کے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایم اخلاق کی اپنی گھریلو مصروفیت کی بنا پر اجلاس میں شرکت ممکن نہیں ہے۔ تاہم کمیٹی کے دیگر ارکان میں شاہد علی خان اور منصور احمد آج اسلام آباد میں سپورٹس کے صحافیوں سے ملاقات کر کے ان کی تجاویز حاصل کر کے انہیں رپورٹ کا حصہ بنائیں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
Aug 03, 2015