حکومت ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے: سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائیزز

اسلام آباد (اے پی پی) یونین آف سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائیزز (یونی سیم) کے صدر ذوالفقار تہور نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے اور صنعت و تجارت کے ایوانوں اور تجارتی تنظیموں کی رجسٹریشن کے وقت ان سے این ٹی این نمبر مانگے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تمام کاروباری تنظیموں کو پابند کیا جائے کہ وہ باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ یونی سیم کے رکن ادارے باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں تاہم جن اداروں کی آمدنی چار لاکھ سے کم ہے اور وہ ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرواتے ان کو وڈ ہولڈنگ ٹیکس سے استثنٰی دیا جانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن