حکومت ملک سے توانائی کی قلت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے: ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (اے این این) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزارت پانی و بجلی کی طرف سے مانسہرہ میں نئے گرڈ سٹیشن کی تعمیر کے لیے 20ملین ڈالر کے خطیر فنڈ کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر سے ضلع مانسہرہ میں بجلی کی ترسیل کے سلسلے میں عوام کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک سے توانائی کی قلت کے خاتمے اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے ہزارہ ڈویژن کی ترقی پرکوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہزارہ ڈویژن کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...