بیرسٹر سلطان نے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کے خلاف 15 اگست کو لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی) آزاد کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اور دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرانے کیلئے 15 اگست کو لندن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے کشمیریوں کے مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ برطانیہ میں تمام کشمیری سیاسی جماعتیں ملکر کریں گی تاکہ دنیا پر واضح ہو سکے کہ دنیا بھر میں آباد کشمیری مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...