جنوری کا پٹرول بحران‘ اوگرا نے 12 آئل کمپنیوں کو ایک کروڑ 7 لاکھ روپے جرمانہ کردیا

اسلام آباد (صباح نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جنوری میں ہونے والے پیٹرول بحران پر 12 آئل مارکیٹنگ کمپنیز پر ایک کروڑ 7 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق جرمانے کی ادائیگی 27 اگست تک کرنا ہوگی، آئل مارکیٹنگ کمپنیز معاہدے کے مطابق 20 دن کا سٹاک رکھنے کی پابند ہیں۔ کمپنیوں نے نہ صرف معاہدے کی خلاف ورزی کی بلکہ صارفین سے زائد رقم بھی وصول کی۔ صارفین سے ایک سے 8 روپے فی لٹر زیادہ وصول کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...