نیشنل ایکشن پلان، پنجاب کے تمام ضلعی افسروں اور سیکرٹریوں کے تبادلوں کیلئے فہرستوں کی تیاری شروع

اسلام آباد (آن لائن) نیشنل ایکشن پلان کو پنجاب میں نافذ کرنے کا مرحلہ آگیا۔ جس کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں تمام اضلاع کے ڈی سی اوز،ڈی پی اوز اور متعدد سیکرٹریوں کو تبدیل کرنے کے لیے فہرست کی تیاری شروع کر دی ہے۔وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنے کے لیے اضلاع کے بااثر افسران کے تبادلے ناگزیر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو نافذ کرنے کے لیے بھی باقاعدہ عمل شروع کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کے مطابق صوبہ بھر میں پانچ ماہ سے زائد عرصہ سے تعینات آفیسر کو ایک ضلع سے دوسر ے ضلع میں بھیجنے کے لیے فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ کنٹریکٹ پر موجود اعلی افسران کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہ کرکے انہیں عہدوں سے بھی فارغ کرنے کی سفارش زیر غور ہے۔

ای پیپر دی نیشن