اوپر سے ’’سیٹی‘‘ بجنے تک ’’متحدہ لیگ‘‘ نہیں بن سکتی، فوج اقتدار میں آئی تو آدھے گھنٹے میں دکانوں سے مٹھائی ختم ہو جائیگی: شیخ رشید

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر میں (ن) لیگ میں رہا ہوں تو قائداعظم بھی کانگریس میں رہے‘ جب تک اوپر سے ’’سیٹی‘‘ نہیں بجے گی، متحدہ مسلم لیگ ’’نہیں‘‘ بن سکتی‘ نواز شر یف نے فیصلہ کر لیا ملک کی بہتری کیلئے کام فوج کرے اور ’’ٹائٹل‘‘ مسلم لیگ ن کو ملے‘ فوج ملک میں سیاستدانوں کے احتساب کیلئے کام کر رہی ہے۔ ملا عمر کی وفات کی خبر بھارتی انٹیلی جنس ادارے ’’را ‘‘ نے پاکستان میں ہونے والے طالبان کے مذاکرات کو ناکام بنانے کیلئے ’’لیک‘‘ کی۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی اور قوم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کی بجائے ان میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوج اقتدار میں آئی تو آدھے گھنٹے میں مٹھائیاں کی دکانیں ختم ہو جائیں گی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...