2 خودکشیاں، کامونکے: بیوی سے جدائی کا صدمہ ،دلبرداشتہ شوہر نے زہر نگل لیا

کامونکے +گجرات + فیصل آباد( نامہ نگاران ) مختلف واقعات میں شادی شدہ شخص اور لڑکی نے زندگی ختم کرلی جبکہ فیصل آباد میں دو روز قبل گھریلو جھگڑوں پر زہر کھانے والے میاں بیوی چل بسے۔ تفصیلات کے مطابق کامونکے میں بیوی کو طلاق دینے کے بعد جدائی سے دلبرداشتہ نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی ختم کرلی۔ محلہ حبیب پورہ کے عنصر نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی لیکن اسکے گھر والے اس سے خوش نہ تھے اور انکے دبائو پر اس نے بیوی کو طلاق دیدی تھی جس پر گزشتہ روز اس نے خودکشی کرلی۔ علاوہ ازیں گجرات میں گھریلو جھگڑے پر 15 سالہ لڑکی نے زہر کھا لیا۔ سرگودھا روڈ کی مریم کو تشویشناک حالت پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ دریں اثنا تاندلیانوالہ میں دو روز گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھانے والے میاں بیوی ہسپتال میں چل بسے۔ چک 429 گ۔ب کے 22 سالہ عبدالرزاق اور اسکی اہلیہ 20 سالہ عمیرہ گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

ای پیپر دی نیشن