کوٹ ادو: نامعلوم افراد ڈی ایس پی کے آفس پر دستی بم پھینک کر فرار

Aug 03, 2015

کوٹ ادو( خبرنگار) ڈی ایس پی کوٹ ادو آفس میں رات کے وقت نا معلوم دہشت گردہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ پولیس مقابلہ میںکالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعدگزشتہ سے پیوستہ شب گیارہ بجے نا معلوم دہشت گردوںنے ڈی ایس پی آفس کوٹ ادو میں ایک کریکر نما ہینڈ گرنیڈ پھینکا جو پھٹ گیا، جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقامی تھانہ کوٹ ادو کے ساتھ ملکرتفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے پورے سرکل میں موجود ہوٹلوں اور سرائے مسافراں پر مشتبہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، تمام ہوٹلوں میں رہائش پذیر افراد کے اندراج بھی چیک کئے۔

مزیدخبریں